من گھڑت روایت (علم کی زیادتی کی وجہ سے عذاب)
سوال
ایک قوم پر عذاب صرف اس وجہ سے آیا کہ اس کا علم بہت بڑھ گیا تھا، حق تعالیٰ نے اس کو تباہ کر نے کے لیے حضرت جبرائیل علیہ السلام کو بھیجا۔جبرائیل علیہ السلام نے ان سے پوچھا کہ جبرائیل کہاں ہیں؟ اس قوم نے حساب لگا کر بتا دیا کہ وہ آپ ہی ہیں۔۔۔الخ اس واقعہ کی اصل کیا ہے؟ حدیث میں ہےیا اسرائیلی روایت ہے؟
جواب
اس واقعہ کی کوئی اصل کسی حدیث کی کتاب میں نہیں ہے، یہ ایک من گھڑت روایت ہے، اس کو بیان کرنا اللہ تعالی پر بہتان ہونے کی وجہ سے ناجائز اور حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

