بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں رکوع کرنابھول جائے تو کیا حکم ہے؟

سوال

اگر کوئی آدمی نماز میں رکوع کرنا بھول جائے  تو کیا کرے؟

جواب

جس شخص سے نماز میں رکوع بھولے سے رہ جائے تو یاد آتے ہی نماز کے اندر اندر اس فوت شدہ رکوع کو ادا کرلے ،اور  آخر میں سجدہ سہو کرلے تو نماز ہوجائے گی۔  اگر نماز کے اندر رکوع نہیں کیاتو نماز نہیں ہوگی، اس نماز کو دوبارہ پڑھناضروری ہوگا۔(فتاوی ہندیہ 1/127،ط:رشیدیہ)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143904200038
تاریخ30-12-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں