بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کیا ناک چھدوانا ضروری ہے؟

سوال

کیا ناک چھیدوانا ضروری ہے اور اس کے بغیر نکاح نہیں ہوتا؟ نیز کچھ لوگوں نے مشہور کیا ہے کہ جب تک ناک نہ چھدوائی جائے تب تک پردہ فرض نہیں ،کیا یہ درست ہے؟

جواب

عورت کے لیے ناک چھدوانا ضروری نہیں، بلکہ ایک مباح عمل ہے، ناک چھدوائے بغیر بھی عورت کا نکاح ہوجاتا ہے، یہ بات درست نہیں کہ جب تک عورت ناک نہ چھدوائے اس پر پردہ فرض نہیں ہوتا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143904200037
تاریخ29-12-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں