جس مرغی کی فیڈ میں خنزیر کے اجزاء شامل ہوں، ا س کا حکم
سوال
سننے میں آرہا ہے کہ برائیلر مرغی کو جو فیڈ دی جارہی ہے اس میں خنزیر شامل ہے، جس کی وجہ سے یہ چکن ہمارے لیے حرام ہوسکتی ہے، اس صورت حال میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟
جواب
مرغی کی فیڈ میں خنزیر شامل کرنا حرام ہے ، مگر جس مرغی کو حرام کھلایا گیا ہو، اگر اس کے گوشت میں بو نہ ہو اور وہ مضرِ صحت نہ ہوتو اس کاکھاناجائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143904200033
تاریخ29-12-2017

