سگریٹ پینے والے شخص کی بیوی کا اس سے علیحدگی اختیار کرنا
سوال
بیوی شوہر کو سگریٹ سے منع کرے اور وہ منع نہ ہو، اس پر بیوی ناراض ہو کر اس کی طرف ٹانگیں کر کے علیحدہ چارپائی پر سو جائے، اس کی اس حرکت پر شوہر بھی ناراض ہو جائے، پھر وہ اگلے دن بھی یوں ہی کرے، تو کیا وہ گناہ گار ہو گی؟ آیا کتنی ہو گی؟ توبہ کرنی پڑے گی یا نہیں ؟
جواب
بیوی کے لیے اگر سگریٹ کی بو باعثِ ایذا ہے تو اس کا شوہر سے علیحدہ بستر پر سونا درست ہے۔شوہر کی طرف ٹانگیں کرنا اگر میاں بیوی کی برادری میں بے ادبی سمجھاجاتا ہو تو بیوی کے لیے ایساکرنا جائز نہیں ۔سگریٹ نوشی صحت کے لیے مضر ہے ؛ اس لیے شوہر کو چاہیے کہ وہ بیوی کی بات کا لحاظ رکھے۔ اوربیوی کوچاہیے کہ وہ شوہر سے سگریٹ نوشی ترک کرانے کے لیے ایسا رویہ اختیار نہ کرے جس سے ازدواجی زندگی میں ناخوش گواری پیداہو۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

