نکاح اور رخصتی میں وقفہ ہونے سے نکاح پر اثر
سوال
نکاح کے تین سال بعد رخصتی ہوتی ہے، ایسا کرنے سے نکاح قائم ہےیا دوبارہ نکاح کرنا پڑے گا؟
جواب
نکاح ہوجانے کے بعد طلاق یا خلع نہ دی گئی ہو تو نکاح اور رخصتی کے درمیان تین سال کا عرصہ گزرنے کی وجہ سے نکاح ختم نہیں ہوتا، بلکہ نکاح برقرار رہتا ہے، تاہم کسی عذر کے بغیر اتنی تاخیر کرنا مناسب نہیں۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143904200025
تاریخ25-12-2017

