رویبہ کے معنی
سوال
"رویبہ" کا کیا معنیٰ ہے؟
جواب
''رویبہ'' یہ ''رائبہ '' کی تصغیر ہے ،اور اس کا مادہ''روب''ہے، جس کے مختلف معانی آتے ہیں، مثلاً: اصلاح کرنا، درست کرنا ، خلاصہ و نچوڑ، مکھن، دہی، عقل وغیرہ ۔ اس لحاظ سے ''رویبہ'' کے معنی ہیں: چھوٹی اصلاح کرنے والی ، خلاصہ اور نچوڑ نکالنے والی، مغز کی بات نکالنے والی۔(مصباح اللغات،ص:264،مکتبہ قدوسیہ لاہور-القاموس الوحید،ص:583 ط:دارالاشاعت)
مذکورہ نام رکھا جاسکتاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143904200012
تاریخ23-12-2017

