ایک طلاق کے بعد رجوع کرنا
سوال
کیا ایک طلاق کہنے کے بعد ہم رجوع کر سکتے ہیں اور دوبارہ ایک ساتھ اسی طرح رہ سکتے ہیں؟ اگر ہاں تو کتنے دن میں رجوع کیا جا سکتا ہے ؟
جواب
ایک طلاق کے بعد عدت (جو حمل نہ ہونے کی صورت میں تین ماہواریاں ہے اور حمل کی صورت میں بچے کی پیدائش تک ہے ) کے دوران رجوع کرکے ساتھ رہ سکتے ہیں۔رجوع کا طریقہ یہ ہےکہ زبان سے کہہ دیا جائے کہ میں نے رجوع کرلیا،بیوی کی حیثیت سے رکھ لیا وغیرہ ۔ میاں بیوی کا تعلق قائم کرلیا تو بھی رجوع ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

