اگر رشوت کے بغیر اپنا حق حاصل نہ ہو تو کیا کرنا چاہیے؟
سوال
اگر گورنمنٹ نوکری باوجود اہلیت و قابلیت کے پیسے دیے بغیر نہ ملتی ہو تو کیا پیسے دے کر نوکری حاصل کی جاسکتی ہے؟
جواب
اگر نوکری کی اہلیت ہو مگر رشوت دیے بغیر وہ نوکری نہ ملتی ہو تو رشوت دینا جائز نہیں، رشوت کی قباحت سے بچتے ہوئے کوئی اور ذریعہ معاش اختیار کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143903200085
تاریخ11-12-2017

