بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ مسنونہ میں ذبح ضروری ہے

سوال

بچی کا عقیقہ کرنا ضروری ہے.کیااس میں ایک بکرا ذبح کرنا لازمی ہے یا اس کے بدلے کسی مسجد ,مدرسےیا کسی غریب کو پیسے دینے سے عقیقہ ہو جاتا ہے؟

جواب

بچی کی پیدائش کے ساتویں روز صاحبِ استطاعت شخص کے لیے بطور عقیقہ ایک بکرا یا بکری ذبح کرنا مسنون ہے، فرض یا واجب نہیں ہے، البتہ عقیقہ مسنونہ میں چھوٹا جانور ذبح کرنا یا بڑے جانور کے سات حصوں میں سے ایک حصہ کرنا ضروری ہے۔  اور یہی طریقہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام سے ثابت ہے، مسجد ،مدرسہ یا غریب کی مدد کرنے سے عقیقہ مسنونہ ادا نہیں ہوگا، البتہ صدقہ جاریہ و غریب کی مدد کا ثواب ضرور مل جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143903200078
تاریخ10-12-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں