غیر مسلم کے ساتھ کھانا
سوال
کیا غیر مسلم جیسے کرسچن(عیسائی)ہوتے ہیں ان کے ساتھ بیٹھ کر کھاناکھاسکتے ہیں ؟
جواب
جب ہاتھ اور منہ پر ظاہری نجاست نہ لگی ہو اور کھاناحلال ہو تو غیرمسلم کے ساتھ کھانا کھانے میں کوئی حرج نہیں ،لیکن اس پر مداومت اختیار کرنایعنی اس کی عادت بنالینادرست نہیں ہے۔اور اگر ان کے ساتھ اختلاط سے برے اثرات کا اندیشہ ہو تو پھر ایسے غیر مسلموں سے میل جول رکھنے اور ان کے ساتھ کھانے پینے سے احتیاط لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143903200072
تاریخ09-12-2017

