سونا اور روپوں کی زکاۃ
سوال
میرے ابو کے پاس 5 لاکھ روپے اور 7 تولہ سونا ہے، کتنی زکاۃ دینی ہوگی؟
جواب
سونے کے مختلف کیریٹ کا ریٹ مختلف ہوتا ہے، لہذا آپ کے والد کے پاس جس کیریٹ کا سونا موجود ہے ، اس کیریٹ کے سونے کا فی تولہ کسی سنار سے معلوم کرکے 7 میں ضرب دیں گے تو 7 تولہ سونے کی قیمت نکل آئے گی ، پھر سونے کی قیمت اور 5 لاکھ کو جمع کرکے 40 سے تقسیم کردیں، حاصل جواب زکاۃ کی رقم ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143903200049
تاریخ30-11-2017

