بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طلاق کے جھوٹے اقرارکا حکم

سوال

 زینب زید کی منکوحہ ہے اور زید نے بکر سے بطورجھوٹ کہا کہ میں نے زینب کو طلاق دے دی ہے.اور پھربطور خبر حامد سے کہا کہ میں نےبکر سے کہا ہے کہ میں نے زینب کو طلاق دے دی ہے.آیا طلاق واقع ہو گئی ہےیانہیں؟

 

جواب

طلاق کے جھوٹے اقرار سے بھی طلاق ہوجاتی ہے ؛ لہٰذا  زید کے جھوٹے اقرار کی وجہ سے زینب پر ایک طلاق واقع ہوگئی ہے۔بطور خبر حامد کو  کہنے سےمزید کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی۔(فتاوی شامی 238/3 ط:سعید )فقط واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143903200039
تاریخ28-11-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں