سودی قرضہ لے لیا اس کا حل
سوال
میں نے بینک سے سود پے قرضہ لیا تھا جو ابھی 4 سال تک دینا ہے، مجھے بتائیں کہ میں نے جو سودی لین دین کیا ہے، اس کا کیسے کفارہ کروں؟
جواب
اولاً اس سو دی قرضہ لینے پر اللہ تعالی کے حضور صدق دل سے توبہ کریں، آئندہ سو دی معاملہ نہ کرنے کا پختہ ارادہ و عزم کریں۔ ثانیاً اس سود ی معاملے کوختم کرنے کی فی الفورکوشش کریں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143903200019
تاریخ24-11-2017

