نابالغ بچے کا کعبہ کی طرف پاؤں پھیلانا
سوال
اگر نابالغ بچہ کعبہ کی سمت پاؤں کر کے گھر یا مسجد میں بیٹھا ہو تو کیا اُس کو اِس سے منع کرنا چاہیے ؟
جواب
جی! تربیت دینے کے لیے منع کرنا چاہیے، اگرچہ بلوغت سے پہلے اس عمل کی وجہ سے اس عمل کو گناہ یا بے ادبی نہیں کہا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143903200010
تاریخ22-11-2017

