کیا سجدہ شکر کے لیے وضو ضروری ہے؟
سوال
اگر کوئی شخص نعمتوں کے بدلے یا شکرگزاری کے لیے اللہ تعالی کو سجدہ کرے تو کیا اس کے لیے وضو کرنا ضروری ہے یا یہ وضو کے بغیر بھی کیا جاسکتا ہے؟
جواب
کسی نعمت کے حصول یا مصیبت کے ٹل جانے کے وقت اللہ تعالی کا شکر بجالانے کا مکمل طریقہ یہ ہے کہ شکرانے کے کم از کم دو نفل پڑھے جائیں، لیکن اگر کوئی شخص اس موقع پر سجدہ شکر ادا کرنا چاہے تو اس کی بھی گنجائش ہے، تاہم اس کے لیے باوضو ہونا ضروری ہے، وضو کے بغیر سجدہ شکر ادا کرنا درست نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

