بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نکاح سے قبل طلاق دینا

سوال

جس سے ابھی نکاح نہیں ہوا اس کو ایسا بولنا کہ :"ہمیشہ کے لیے چھوڑدیتا ہوں" یا" ہمیشہ کے لیے آزاد ہو " یا یہ کہا: " ہمیشہ کے لیے  ہمارا رشتہ ختم" ۔ان الفاظ سے کوئی طلاق ہوتی ہے کہ نہیں جب کہ یہ صرف اپنی منگنی کے لیے کہے ہوں؟ کیا اب اگر وہ نکاح کریں گے تو کوئی طلاق ہوگی؟

 

جواب

 مذکورہ کلمات کہنے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، اورنکاح کے بعد بھی ان سے کوئی طلاق واقع نہ ہوگی۔ البتہ زبان کے استعمال میں احتیاط لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143902200097
تاریخ19-11-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں