جمعہ کے دن کرسی پر بیٹھ کر تقریرکرنا
سوال
جمعہ کے دن مسجد کے اندر خطبہ سے پہلے کرسی پر بیٹھ کر تقریر کر سکتے ہیں؟
جواب
خطبہ سے پہلے کی جانے والی تقریر جمعہ کی نماز کا حصہ نہیں ہے کہ شریعت نے اس کے لیے کوئی خاص ہیئت متعین کی ہو جس کی پابندی ہر خطیب کے لیے ضروری ہو، بلکہ مقرر اور سامعین کی جس میں سہولت ہو وہ طریقہ اختیار کیاجاسکتاہے؛ لہذا تقریر کھڑے ہو کر کرے، کرسی پر بیٹھ کر کرے یا منبر استعمال کرے تمام ہی طریقےدرست ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143902200091
تاریخ18-11-2017

