بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مونچھوں کے لیے قینچی اور استرے کا استعمال

سوال

مونچھوں کے بال کس طرح بنائے جائیں ؟قینچی سے یا استرے سے ؟ مدلل وضاحت فرمائیں!

جواب

 بہتر یہ ہے کہ مونچھیں قینچی وغیرہ سے کاٹی جائیں اور اتنی چھوٹی کردی جائیں کہ مونڈنے کے قریب معلوم ہوں، احادیث طیبہ میں مونچھوں کے بارے میں ”جز“، ”احفاء“ اور ”انهاک“ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں، ان سے قینچی وغیرہ سے لینا ہی مفہوم ہوتا ہے؛ اس لیے کہ ان کے معنی مطلق کاٹنے یا مبالغہ کے ساتھ کاٹنے یا لینے کے ہیں،  باقی استرہ اور بلیڈ سے صاف کرنا بھی جائز ہےلیکن بہتر یہ ہے کہ قینچی کااستعمال کیاجائے۔(فتاوی شامی  550/2      ، 407/6 ،         642/1  ط:سعید۔) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143902200079
تاریخ14-11-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں