بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ناپاک بستر پر سونا

سوال

اگر بیڈ شیٹ پر احتلام کی وجہ سے منی لگ جائے اور وہ خشک ہو جائے تو کیا بیڈ پر سونے سے کپڑے پاک رہیں گے؟

جواب

ایسی چادر جس پر منی لگنے کے بعد خشک ہو گئی ہو اس پر سونے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔ البتہ پسینہ نکلنے یا کسی اور وجہ سے چادر کا ناپاک حصہ تر ہوجائے اور نجاست کا اثر بدن یا کپڑے تک پہنچ جائے تو بدن یا کپڑے کا وہ حصہ ناپاک ہو جائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143902200073
تاریخ12-11-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں