بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پاک کپڑے ناپاک کپڑوں کے ساتھ رکھے جائیں تو کیا حکم ہوگا؟

سوال

اگر پاک کپڑے ناپاک کپڑوں کے ساتھ لگ جائیں یا ساتھ ساتھ رکھے جائیں تو کیا پاک کپڑے بھی ناپاک ہوجائیں گے؟

جواب

اگر ناپاک اور پاک کپڑے (دونوں) خشک ہوں  تو محض ناپاک کپڑوں کے ساتھ رکھنے سے پاک کپڑے ناپاک نہیں ہوں گے۔ البتہ اگر ناپاک کپڑے گیلے ہوں  اور ان کی تری پاک کپڑوں پر لگ جائے اورپاک کپڑے بھی تر ہوجائیں یا پاک کپڑے اتنے گیلے ہوں کہ ناپاک کپڑوں کی نجاست کا اثر واضح طورپر پاک کپڑوں میں آجائے  تو پاک کپڑوں کا وہ حصہ ناپاک ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143902200072
تاریخ12-11-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں