بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آیۃ الکرسی کی فضیلت

سوال

میں نےآیت الکرسی کے بارے میں ایک حدیث سنی ہے، جس کا مفہوم ہے کہ: جو شخص بھی فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے گا اس بندے اور جنت کے درمیان صرف اس کی موت حائل ہوتی ہے،کیا یہ حدیث صحیح ہے؟

جواب

 آیت الکرسی کی مذکورہ فضیلت درست ہے اور حدیث شریف سے ثابت ہے ،امام نسائی رحمہ اللہ نے یہ حدیث  حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے  نقل  فرمائی ہے جس کے الفاظ یہ ہیں:

'' قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : من قرأ آية الكرسي في دبر كل صلاة مكتوبة لم يمنعه من دخول الجنة الا ان يموت''۔[سنن النسائی الکبری،عمل الیوم واللیلة،ثواب من قرا آیة الکرسی دبر کل صلاة،6/30،ط:دارالکتب العلمیۃ بیروت-]

ترجمہ:جوشخص ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھاکرے تواس کوجنت میں داخل ہونے کے لیے بجز موت کے کوئی مانع نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143902200071
تاریخ12-11-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں