بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

اگر جھک جانے میں عزت کم ہو تو قیامت کو مجھ سے لے لینا کے حدیث ہونے کی تحقیق

سوال

مسلم کی حدیث نمبر 784  « اگر جھک جانے میں عزت کم ہو تو قیامت کو مجھ سے لے لینا» ، کیا صحیح ہے؟

جواب

ان الفاظ کے ساتھ تو یہ حدیث "  صحیح مسلم " میں نہیں ملی، البتہ صحیح مسلم میں ایک اور حدیث  اس مفہوم کی موجود ہے۔

« عن ابی هریرة عن رسول الله صلی الله علیه وسلم قال: مانقصت صدقة من مال ومازاد الله عبدا بعفو الاعزا وماتواضع احد لله الارفعه الله». ( الصحیح لمسلم، کتاب البر والصلة، باب استحباب العفووالتواضع، رقم الحدیث: ۲۵۸۸، ط: دارالفکر بیروت، لبنان)

ترجمہ: حضرت ابو ھریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ :نبی اکرمﷺ نے فرمایاکہ: صدقہ سے مال میں کمی نہیں ہوتی، اور معافی ودرگزر سے اللہ بندہ کی عزت ہی بڑھاتے ہیں، اور جو کوئی بھی اللہ کے لیے  جھکتا ہے اللہ پاک اس کو بلند کردیتے  ہیں۔ فقط  واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143902200063
تاریخ10-11-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں