فون پر نکاح کا حکم
سوال
میں ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں، کیا میں اس سے ٹیلی فون پر نکاح کر سکتا ہوں وہ بھی راضی ہے؟
جواب
نکاح منعقد ہونے کے لیے شرعاً یہ ضروری ہے کہ : ایجاب و قبول کرنے والوں کی مجلس ایک ہو اور دو مسلمان مرد وں یا ایک مسلمان مرد اور دومسلمان عورتوں کی موجودگی میں وہ اس طور پر ایجاب و قبول کریں کہ یہی دو گواہان ان کے ایجاب و قبول کو سن لیں؛ چوں کہ ٹیلی فون پر مجلس ایک نہیں ہو تی ہے؛ اس لیے ٹیلی فون پر نکاح کرنے سے نکاح منعقد نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

