بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فجر کی نماز کے بعد قضا نماز پڑھنا

سوال

فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد فجر کی جو نمازیں قضا ہو چکی ہیں ان کی قضا کرنا درست ہے؟ اگر نہیں تو جن نمازوں کی قضا فجر کی نماز کے بعد کی ہیں ان کی دوبارہ قضا کرنی ہو گی یا نہیں؟

جواب

فجر کی نماز کے بعد سورج طلوع ہونے تک نفل نماز پڑھنا جائز نہیں، لیکن فجر کی یا کوئی بھی قضا  نماز پڑھنا جائز ہے؛ اس لیے جو قضانمازیں فجر کے بعد پڑھی ہیں، ان کو دوبارہ پڑھنے کی ضرورت نہیں ہے، وہ ادا ہوچکی ہیں۔  البتہ فجر کے بعدسورج طلوع ہونے تک  فجر  یا کسی اورنماز کی قضا تنہائی میں کرنی چاہیے تاکہ اورلوگ نہ دیکھیں ؛ کیوں کہ فجر کے بعد نوافل جائز نہیں؛ اس لیے لامحالہ ددیکھنے والا یہ سمجھے  گا کہ قضا نماز پڑھی جارہی ہے اور قضا پڑھنے والے کا عیب دوسرے کے سامنے ظاہر ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143902200054
تاریخ06-11-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں