ڈیجیٹل کرنسی کا کاروبار
سوال
کیا ڈیجیٹل کرنسی کاکاروبار حلال ہے یا نہیں؟
جواب
ڈیجیٹل کرنسی کا معاملہ تاحال مشتبہ ہے اورپاکستان میں اسے قانونی کرنسی کی حیثیت بھی حاصل نہیں ہے ؛ اس لیے اس کی خریدوفروخت نیز اس کے ذریعہ کاروبار کی کسی بھی شکل سے گریز کرنا چاہیے۔تفصیلی فتویٰ ہمارے ماہنا مہ "بینات " میں شائع ہوچکا ہے ، آپ درج ذیل لنک سے حاصل کرسکتے ہیں:
http://www.banuri.edu.pk/web/uploads/2017/04/9-rajab_1438.pdf
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143902200046
تاریخ05-11-2017

