بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

موبائل سم کے ذریعہ ایڈوانس رقم لینا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ : موبائل میں ایڈوانس لینا ٹھیک ہے یا نہیں؟سود میں تو نہیں آتا؟

جواب

موبائل سم میں ایڈوانس بیلنس حاصل کرنے کی صورت میں کمپنی کچھ رقم اضافی لیتی ہے، اگریہ رقم سروس چارجز (خدمات کامعاوضہ)کی مد میں لی جاتی ہے یاپیشگی سروس دینے میں ٹیلی کام کمپنی نے اجرت زیادہ رکھی ہے تو شرعاً ایڈوانس لینا دینا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143902200033
تاریخ01-11-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں