بیوی کے مرنے کے بعد شوہر کا اس کو غسل دینا
سوال
کیا بیوی کے مرنے کے بعد شوہر اس کو غسل دے سکتا ہے؟
جواب
بیوی کے انتقال کے بعد شوہر بیوی کو صرف دیکھ سکتا ہے۔ ہاتھ لگانے اور غسل وکفن کی اجازت نہیں، شامی میں ہے: «ویمنع زوجها من غسلها ومسها لا من النظر إلیها علی الأصح، وهی لا تمنع من ذلک أی من تغسیل زوجها دخل بها أو لا»․(شامی، کتاب الجنائز ، ۲/۱۹۸ ، ط: سعید) فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143902200026
تاریخ29-10-2017

