نماز کے وقت کی تنگی کی صورت میں کیا کرے؟
سوال
اگر کپڑوں پر ایسے وقت میں نجاست لگ جائے کہ اگر کپڑوں کو پاک کرے تونماز کا وقت جاتا رہےگا، یعنی وقت کی تنگی ہوتو ایسے حالات میں کیا کرنا ہوگا؟ وضو کریں گے یا تیمم؟
جواب
مذکورہ صورت میں اگر وقت میں ایسی تنگی ہو کہ کپڑے پاک کرنے اور وضو کرنے میں وقت نکلنے کا اندیشہ ہو تو محتاط قول کے مطابق کپڑے پاک کرے اور تیمم کرکے نماز پڑھ لے، اور پھر وضو کرکے اس نماز کا اعادہ کرے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143902200019
تاریخ27-10-2017

