انابیہ نام کا معنی
سوال
"انابیہ " نام کے معنی کیا ہیں ؟کیا یہ نام لڑکی کے لیے صحیح ہے ؟
جواب
”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی مانند ایک خاص قسم کی خوشبو۔ ففی المعجم الوسیط: الأناب: المسک أو عطر یشبهه (ص۲۸،الأنب، ط: دیوبند، وکذا فی القاموس الوحید، ص: ۱۳۷، ط: دار اشاعت) لہٰذا صورت مسئولہ میں ”انابیہ“ نام رکھنا درست ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143901200108
تاریخ20-10-2017

