کبوتر ودیگر پرندوں کی خرید وفروخت کا حکم
سوال
میرے مالی حالات بہت خراب ہیں اور میں چند مزید پیسے کمانے کے لیے کبوتروں کا کاروبار کرنا چاہتا ہوں. کیا کبوتروں کا کاروبار جائز ہے؟ اور دیگر پرندوں کے کاروبار کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
جواب
کبوتر اور دیگر پرندوں کی خرید وفروخت جائز اور آمدنی حلال ہے۔ البتہ کبوتر یا دیگر پرندے اڑانے کو مشغلہ بنانا درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143901200099
تاریخ16-10-2017

