اذان سے پہلے نماز کا حکم
سوال
اذا ن سے پہلے نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ کیا وقت داخل ہونے کے بعد نماز کے لیے اذان سننا ضروری ہے؟
جواب
فرض نماز کا وقت کے داخل ہونے کے بعد اذا ن سے پہلے بھی نماز کی ادائیگی جائز ہے، اذان، نماز کا وقت داخل ہونے کی اطلاع اور نماز کے لیے لوگوں کو اکٹھا کرنے کی غرض سےدی جاتی ہے، اس لیےاذان دینا یا سننا سنت ہے، لیکن اذان سے پہلے بھی نماز ادا ہوجاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143901200098
تاریخ16-10-2017

