وتر کی تین رکعتیں ایک سلام کے ساتھ ہیں
سوال
وتر کی تین رکعتیں ہیں، کیا دو رکعتیں ایک سلام کے ساتھ اور پھر ایک رکعت الگ سلام کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں؟
جواب
وتر پڑھنے کے حوالے سے دلائل کی بنا پر فقہائے اربعہ کےہاں وتر کی ادائیگی کے مختلف طریقے ملتے ہیں، لیکن فقہائے حنفیہ کے ہاں واجب یہ ہے کہ : تینوں رکعتیں ایک سلام کے ساتھ پڑھی جائیں، اگر آپ حنفی ہیں تو اسی طریقے پر عمل پیرا رہنا آپ پر لازم ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143901200093
تاریخ15-10-2017

