وتر میں دعا ئے قنوت کا حکم
سوال
کیا وتر کی نماز میں دعائے قنوت پڑھنا لازمی ہے اور بغیر دعائے قنوت کے وتر نہیں ہوتے؟
جواب
وتر کی نماز میں قنوت پڑھنا واجب ہے، اور مخصوص دعا « اللهم انا نستعینک ...الخ » پڑھنا سنت ہے، لہذا اگر کوشش کے باوجود دعائے قنوت یاد نہ ہو تو «ربنا آتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرة حسنة وقنا عذاب النار»پڑھ سکتے ہیں، (لیکن دعائے قنوت یاد کرنے کی کوشش جاری رکھے اور دعا یاد ہوتے ہی دعائے قنوت پڑھنے کا اہتمام کرے،) البتہ اگر کوئی بھی دعا نہ پڑھی تو قصداً ایسا کرنے کی صورت میں نماز نہیں ہوگی اور بھول کر چھوڑ دینے کی صورت میں سجدہ سہو واجب ہوگا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

