زکاة کی رقم سے عمرہ کرانے کا حکم
سوال
زکاۃ کی رقم کسی مستحق کو عمرہ کے لیے دے سکتے ہیں؟ یعنی زکاۃ کی رقم سے کسی مستحق کو عمرہ کرایا جاسکتا ہے؟
جواب
اگر متعلقہ شخص واقعتاً مستحق ہو تو زکاۃ کی رقم اسے بطور ملکیت دے دی جائے اور اس سے وہ عمرہ کرلے تو جائز ہے۔ البتہ اسے اس رقم سے عمرے پر مجبور کرنا درست نہ ہوگا، اگر وہ عمرے کے بجائے اپنی دیگر ضروریات میں اسے استعمال کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143901200091
تاریخ15-10-2017

