بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سینے کے بال صاف کرنے کا حکم

سوال

 کیا سینہ کے بال مونڈ سکتے ہیں یا نہیں ؟ بیوی کو اگر شوہر کے سینہ کے بال نا پسند ہوں تو پھر اس بابت کیا کیا جائے ؟ جواب عنایت فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

جواب

بوقت ضرورت سینے کے بال صاف کرسکتے ہیں ، گناہ نہیں،بلاضرورت سینے ،کمر کے بال مونڈناادب کے خلاف ہے۔

"وفی حلق شعرالصدر والظهر ترک الادب"۔(ہندیہ 5/358)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143901200080
تاریخ11-10-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں