بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

’’رخصتی ہوچکی ہوتی تو میں تمہیں چھوڑدیتا‘‘ کہنے سے طلاق کا حکم

سوال

کوئی عورت جس سے نکاح ہو چکاہو ،رخصتی نہ ہوئی ہو اس سے یہ کہا کہ: اگر ابھی ہماری شادی(رخصتی )ہوچکی ہوتی تو میں تمہیں چھوڑدیتا ،کیااب شادی (رخصتی )کے بعد اس کو طلاق ہوجائے گی؟

جواب

’’رخصتی  ہوچکی ہوتی تو میں تمہیں چھوڑدیتا‘‘ کہنے سے عورت پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ، نہ ہی رخصتی کے بعد ان الفاظ سے طلاق ہوگی،البتہ آئندہ اس طرح کی باتوں سے اجتناب کرناچاہیے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143901200077
تاریخ11-10-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں