صنان نام کا معنی
سوال
میرے بیٹے کا نام محمدصنان ہے، کیا یہ نام صحیح ہے؟
جواب
صُنان (ص کے پیش اور ن کے زبر کے ساتھ)اس کا معنی ’’بدبو‘‘کا ہے،اورصَنَّان (ص کے زبر اور ن کی تشدید کے ساتھ)اس کامعنی ہے ’’بہادر‘‘۔دوسرا نام رکھنادرست ہے مگر عام لوگ تلفظ میں خیال نہیں کرتے اس لیے بہتر یہ ہے کہ اس نام کو تبدیل کردیں۔آپ چاہیں تو صنان کے بجائے سنان نام رکھ سکتے ہیں۔(القاموس الوحید ص:947)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143901200059
تاریخ05-10-2017

