بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نکاح سے پہلے لڑکی کو آزاد کرنے کا حکم

سوال

نکاح سے پہلے لڑائی میں لڑکے نے لڑکی سے کہا کہ : « اگر نکاح کے بعد ایسی حالت رہی اور میں تمہیں آزاد کروں یا مجھے آزاد  کرنا پڑے تو اس بہتر ہے کہ ابھی آزاد کروں»  ایسا کہنے سے نکاح کے بعد طلاق ہوگی؟ 

جواب

مذکورہ الفاظ سے نکاح کے بعد کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی، البتہ نکاح سے قبل منگیترسے بلاضرورت بات چیت کرنا شرعا جائز نہیں۔ فقط  واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143901200030
تاریخ28-09-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں