نکاح سے پہلے : اگر تم نے شادی کے بعد ایسا کیا ہوتا تو میں چھوڑدیتا کہنے کا حکم
سوال
نکاح سے پہلے لڑکے اور لڑکی کی کسی بات پر تکرار ہورہی تھی، لڑکے نے بولاکہ: اگر ایسا تم نے شادی کے بعد کیا ہوتا تو میں تمہیں چھوڑدیتا یا چھوڑدیاہوتا۔ اب اگر شادی کے بعد لڑکی وہ کام کرے گی تو کیا طلاق ہوگی؟
جواب
مذکورہ صورت میں طلاق واقع نہیں ہوگی، البتہ نکاح سے پہلے لڑکے اور لڑکی کا بلاضرورت یوں بے تکلف گفتگو کرنا شرعاً درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143901200027
تاریخ28-09-2017

