حدیث ستر سالہ شخص سے آسمان والے محبت کرتے ہیں، کی تحقیق
سوال
سنا ہے کہ جب آدمی ستر سال کا ہوجاتا ہے تو آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں۔ اس سے کیا مراد ہے؟
جواب
یہ جملہ ایک طویل حدیث کا جز ء ہے، جس میں ہے کہ : "جب آدمی ستر سال کا ہوجاتا ہے تو اللہ تعالی اور آسمان والے اس سے محبت کرنے لگتے ہیں"۔ اس حدیث کو علامہ ابن جوزی رحمہ اللہ نے تو موضوع کہا ہے، اور دیگر کئی محدثین بھی اس کو سند کے اعتبار سے شدید ضعیف بتاتے ہیں۔
بہرحال اگر حدیث ثابت ہو تو "اللہ تعالی اور آسمان والوں کی محبت " کا مفہوم واضح ہے کہ جیسے اللہ تعالی اپنےنیکوکار بندوں سے محبت فرماتے ہیں اور انہیں خاص توجہات سے نوازتے ہیں، اور اللہ تعالی کی محبت کی بنا پر آسمان والے بھی ان سے محبت کرتے ہیں، ویسے ہی یہ ستر سالہ شخص بھی اگر مومن ہو تو اللہ تعالی کی خاص عنایت کا مستحق بن جاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

