دعائے قنوت یاد نہ ہو تو کیا پڑھے؟
سوال
اگر کسی کو دعا ئے قنوت نہیں آتی تو کیا کوئی اور دعا پڑھ سکتاہے وتر کی واجب نماز میں؟
جواب
دعائے قنوت جلد یاد کرنے کی کوشش کریں، جب تک یہ یاد نہ ہو تو «ربنا آتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرة حسنة وقنا عذاب النار » یا « اللهم اغفرلي» پڑھیں. فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143901200019
تاریخ27-09-2017

