بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کرائے پر لی گئی دوکان کا کچھ حصہ کسی اور کو کرائے پر دینا

سوال

میں نے ایک دوکان کرائے پر لی ہے، اگر کوئی شخص  مالک کی اجازت سے اسی دوکان کا تہہ خانہ مجھ سے کرائے پر لینا چاہے تو کیا یہ آمدنی میرے لیے حلال ہوگی؟ 

جواب

مذکورہ صورت میں دوکان کا  تہہ خانہ کرائے پر دینے کی صورت میں آمدہ کرایہ آپ کے لیے حلال ہے،مگر شرط ہے کہ جتنے کرایہ پر آپ نے لیا ہے اس سے زائد  کرائے پر نہ دیں۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143901200009
تاریخ24-09-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں