بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 جُمادى الأولى 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی رقم زکاۃ کے نام سے دینا ضروری نہیں ہے

سوال

زکاۃ دیتے وقت صراحت کے ساتھ کہنا کہ :یہ زکاۃ کی  رقم ہے ، کیا یہ ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

 زکاۃ کی رقم زکاۃ کی صراحت کے ساتھ دیناضروری نہیں ،ہدیہ یا تعاون کہہ کر بھی دے سکتے ہیں، البتہ ادا کرنے والے کی طرف سے زکاۃ کی نیت،  اور   جس شخص کو دی جائے اس کا مستحق زکاۃ ہونا ضروری ہے۔ (فتاویٰ ہندیہ 1/171،ط:رشیدیہ)فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 143901200002
تاریخ23-09-2017

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں