مسبوق سجدہ سہو میں شریک ہوگا
سوال
اگر امام نماز میں سجدہ سہو کرے اور مجھ سے رکعات رہ گئی ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟
جواب
ایسی صورت میں امام کے ساتھ سلام پھیرے بغیر سجدہ سہو میں شریک ہونا چاہیے، اس کے بعد جب امام التحیات کے بعد سلام پھیرے تو اپنی بقیہ نماز پوری کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143812200080
تاریخ16-09-2017

