طواف زیارت سے قبل بیوی سے ہمبستری کرنا
سوال
طواف زیارت سے پہلے کیا اپنی بیوی کے ساتھ ہمبستری کرسکتے ہیں ؟
جواب
طواف زیارت سے قبل بیوی سے جماع کرناحرام ہے، اگر وقوف عرفہ کے بعد ،طواف زیارت سے پہلے بیوی سے جماع کیا تو توبہ واستغفار کے ساتھ "بدنہ" یعنی ایک بڑا جانور حدود حرم میں ذبح کرنا لازم ہوگا، ۔فتاویٰ شامی میں ہے:'' وطؤه ( بعد وقوفه لم يفسد حجه وتجب بدنة وبعد الحلق ) قبل الطواف ( شاة )''۔(2/560)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143812200076
تاریخ14-09-2017

