کھانے کے لیے بیٹھنے کا سنت طریقہ
سوال
کھانا کھاتے وقت ایک یا دونو ں گھٹنوں کو اٹھا کر کھانا سنت ہے ؟ اور چار زانوں بیٹھنا نا جائز ہے ؟ اور اسی طرح کھاتے وقت سر پر ٹوپی پہننا سنت ہے ؟
جواب
کھانا کھاتے وقت سنت طریقہ یہ ہے کہ دو نوں قدموں کے بل اکڑوں ہوکر بیٹھیں یا دائیں پیر کو اٹھاکر اور بائیں پیر کو بچھا کر بیٹھیں، چار زانو بیٹھ کر کھانا سنت کے مطابق نہیں، لیکن جائز ہے، کھانا کھاتے وقت ٹوپی پہننے کے متعلق کوئی روایت ہمیں نہیں ملی،البتہ کھانا کھاتے وقت سر ڈھکا ہوا ہونا عمومی آداب میں شامل ہے ، واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

