میں تمہیں آزاد کرتاہوں سے طلاق کا حکم
سوال
کسی نے بیوی کو غصہ میں ایک مرتبہ بولاکہ : میں تمہیں مکمل آزاد کرتاہوں ،توا س سے کتنی طلاقیں پڑتی ہیں؟
جواب
’’آزاد کرتاہوں‘‘سے ایک طلاق صریح بائن واقع ہوجاتی ہے،یعنی ان الفاظ سے ایک طلاق واقع ہوکرنکاح ٹوٹ جائے گا،دوبارہ گواہوں کی موجودگی میں مہرکے ساتھ تجدیدِنکاح کرنالازم ہوگااور آئندہ کے لیے شوہر فقط دو طلاقوں کا مالک ہو گا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143812200050
تاریخ06-09-2017

