’’ایسابرتاؤ کیاتو میں آزاد کردوں گا ‘‘ سے طلاق کا حکم
سوال
کسی نے غصہ میں اپنی بیوی سے کہاکہ ایسابرتاؤ کیاتو میں آزاد کردوں گا،اور اسے معلوم نہیں ہے کہ اس نے کون سے برتاؤ کے بارے میں کہاتھا ایسی صورت میں طلاق کاکیاحکم ہے؟
جواب
شوہر کے الفاظ ڈرانے دھمکانے کے ہیں اس لیے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی البتہ اگر شوہر طلاق دے گا تو واقع ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
143812200049
تاریخ06-09-2017

