ہدیہ کو خریدا ہوا کہنے کا حکم
سوال
اگر کوئی شخص کسی کو کوئی چیز بغیر پیسوں کے دے اور یہ کہے کہ : کوئی اگر آپ سے پوچھے تو کہنا کہ :میں نے یہ خریدی ہے، اور اگر مجھ (دینے والے) سے کوئی پوچھےگا تو میں بھی یہی کیوں گا کہ: میں نے یہ چیز بیچی ہے، تو کیا یہ بات قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہی جا سکتی ہے؟
جواب
جب مذکورہ معاملہ خرید فروخت کا نہیں، بلکہ ہدیے کا ہے تو یوں کہنا جھوٹ اور گناہ ہوگا اور قرآن کریم پر ہاتھ رکھ کر ایساجملہ کہنا اورزیادہ قبیح اورسخت گناہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

